سٹی 42 : 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔
لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔
پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں جیالوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی ایک حقیقی جمہوری و پنجاب کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بحال کرنا ہے وہ پارٹی بنانی ہے جو مقام بے نظیر بھٹو نے دیا تھا۔
زرداری جیسا ویژنری انسان نہیں دیکھا دعوے سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جس کےپاس ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر اور آصف زرداری و بلاول بھٹو جیسا لیڈر ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بیٹی کو عظیم لیڈر بنایا بدقسمت ہیں مزید لیڈروں کو ہاتھوں سے ضائع کیا، اگر ذوالفقار علی بھٹو کو وقت مل جاتا تو ملک بہت آگے جاتا، بی بی کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے جیلیں کاٹیں ،بیماریاں برداشت کیں، ظلم برداشت کئے بھٹو خاندان سے ہمیشہ وفاداری نبھائی۔
پنجاب کے گورنر سردار نے کہا کہ پاکستان مکمل حالت میں موجود ہے تو سب سے بڑا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے، آصف زرداری عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے سازش کو بھانپ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا چین میں جزیدہ خرید رہے ہیں اور مل لگا رہے ہیں۔ بھارت کو جو شکست دی وہ زرداری کے چودہ دوروں کی وجہ سے ہے اور چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ زرداری صاحب نے ملکی جمہوریت کیلئے بہت بڑا کام یہ کیا کہ 58 ٹو بی پارلیمنٹ کو اختیار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پرویز مشرف کو مکھن کی طرح باہر نکال کر اس سے اسلحہ لے کر خالی ہاتھ کر ایوان صدر سے رخصت کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا، اسمبلیوں کو اٹھاون ٹو بی کا اختیار دے کر اب ملک میں کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا اوراسمبلیاں بھی نہیں ٹوٹیں گی اور جمہوریت چلتی رہے گی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سیف الرحمن نے جھوٹے کیسز بنائے جب جیل آیا تو روتا رہا، بونے لیڈرز سازشیں کرنے والے آصف زرداری کانام ضرور لیتے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سی پیک گوادر پورٹ کی وجہ سے ہے مشرف ڈیڑھ سو سال کےلئے سنگاپور کو دینے جا رہا ہے جسے خوش اسلوبی سے زرداری نے معاہدہ ختم کروایا، آصف زرداری کے ویژن سے بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے اور وہ کرسی واپس بھٹو خاندان میں آئے گی۔