ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرداری صاحب نہ ہوتے تو پیپلزپارٹی اور پاکستان کہاں ہوتا؛ راجہ پرویز اشرف

زرداری صاحب نہ ہوتے تو پیپلزپارٹی اور پاکستان کہاں ہوتا؛ راجہ پرویز اشرف

سٹی 42 : 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔ 

لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔

صدر وسطی پنجاب پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ زرداری صاحب نہ ہوتے تو پیپلزپارٹی اور پاکستان کہاں ہوتا، زرداری صاحب ایک ایسے شخص ہیں جس پر  ہر طرف سے یلغار ہوتی رہی اور اب بھی ہوتی ہے، بے نظیر بھٹو جیسی شخصیت آصف زرداری کا انتخاب کرتی ہیں تو پھر کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زرداری پر ہر دور میں ظلم و ستم ہوا قصور صرف یہ کہ بی بی کے شوہر تھے، آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی شخصیت مسخ کی گئی لیکن انہوں نے سب برداشت کرکے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، زرداری نے کھپے کا نعرہ لگایا اور ثابت کیا کہ یہ محب وطن جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مقدمہ دنیا میں لڑتا ہے بھارت کو شکست دیتا تو تلملا کر ہیڈ منی مقرر کردیتے ہیں۔