ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبات نے تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں ۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں سدرہ سعید نے 1161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اریبہ جدون نے 1159 نمبر لے کر دوسری اور ذوفشان احمد نے 1158 نمبر وںکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولرامتحانات کے مطابق مجموعی طور پر ایبٹ آباد میں میٹرک کے امتحانات میں 71 ہزار 629 طلباء و طالبات نے حصہ لیاجن میں 57 ہزار 543 کامیاب قرار پائے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

کنٹرولر بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام طلباء و طالبات نے اچھی کارکردگی دکھائی، میرٹ پر طباء و طالبات کو نمبرز دیے گئے۔