جنید ریاض:میٹرک میں خراب نتائج دینےوالےسکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے میٹرک میں خراب نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔
جن سکولوں میں بورڈ ایوریج سے کم نتائج آئے ہیں ان سے جواب طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 60 سے زائد سکولوں کے بورڈ سے کم نتائج آئے ہیں۔
صوبہ بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب کیا گیا۔ڈیٹا آنے کے بعد مذکورہ سکول سربراہان و اساتذہ کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App