ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکاپانی مکمل طورپرویسٹ فری بنائےجانےکامنصوبہ

لاہورکاپانی مکمل طورپرویسٹ فری بنائےجانےکامنصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب : حکومت  نےراوی میں آلودہ پانی کی روک تھام کیلئےسمارٹ واٹرمینجمنٹ پلانٹس لگانے کافیصلہ کر لیا گیا۔

لاہورکاپانی مکمل طورپرویسٹ فری بنائےجانےکامنصوبہ,سیکرٹری ہاؤسنگ کی زیرصدارت لاہورویسٹ واٹرٹریٹمنٹ منصوبوں بارےاجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایم ڈی واساغفران احمدنےویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کےمنصوبوں پربریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا کہ شہرکے6آؤٹ فال مقامات پرویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس تجویزکیےگئےہیں،پہلےمرحلےمیں بابوصابواورکٹاربندویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام کاآغازہوگا،بابوصابوواٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پرتقریباً60ارب تک لاگت آئےگی،کٹاربندویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پر23ارب روپےتک لاگت آئے گی،دونوں منصوبےغیرملکی ڈونراداروں کی فنڈنگ سےمکمل کیےجائیں گے۔

سیکرٹری ہاؤسنگنورالامین مینگل  کا کہنا تھا کہ  تمام ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس بننےسےلاہورکاپانی مکمل طورپرقابل استعمال ہوجائیگا،سیوریج کاپانی راوی یانہرمیں ڈالنےکی بجائےاسےزرعی استعمال میں لایاجائےگا۔