ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ 

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ کر لیاگیا۔
مختلف اضلاع میں963نئےفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام،پوٹھوہارریجن میں چھوٹےڈیموں سےصاف پانی کےمنصوبےشروع ہونگے۔
 اس حوالے سے صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای اوصاف پانی اتھارٹی نویداحمدکی جاری ونئےپراجیکٹس بارےبریفنگ دی گئی۔
 بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی کےمنصوبوں میں2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل  ہیں،بہاولپور،رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائیگا۔
وزیر ہاؤسنگ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کےمتعددنئےپراجیکٹس پرکام کیاجائیگا۔سی ای و صاف پانی نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ومیرٹ کویقینی بنایاجائےگا،آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔
اجلاس میں ڈی جی او اینڈ ایم زہیب بٹ اور ڈی جی پروجیکٹس عامر خلیق بھی شامل تھے۔