ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور کے مختلف علاقوں میں بار ش شروع ہو گئی۔

شہر میں صبح سویرے بادلوں کے ڈیرے ہیں،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،ٹاؤن شپ،کچاجیل روڈ اوراطراف میں تیزبارش جاری ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ 

سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔