مانیٹرنگ ڈیسک: ایڈیشنل سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت سے مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمتے کے سماعت ہوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اور مسلسل غیر حاضر رہنے پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
شہباز گل کی جانب سے کیس کی سماعت روکنے اور آن لائن حاضری کی درخواستیں بھی دی گئی تھیں جن کو عدالت نے مسترد کر دیا اور انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت ہذا نے گزشتہ ماہ 6 جون کو شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔