ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی فیصلہ سے قبل نواز شریف نے بھائی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

london NS telephone to SS
کیپشن: NS telephone to SS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، نواز شریف نےشہباز شریف کو پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری رکھنے اورپی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو  پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے اور  پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کےمطابق ٹیلیفونک رابطہ میں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہو گئی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال فیصلہ شام ساڑھے سات بجے سنائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer