ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 231 رنز بنا کر آل آوٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 231 رنز بنا کر آل آوٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری
کیپشن: Second test
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 231 رنز بنا کر آل آوٹ، سری لنکا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔

   پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 231 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، سری لنکا کو دوسری اننگز شروع کرنے سے پہلے ہی 147 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔گرین کیپ کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی  ٹیم کی جانب سے امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5 اور پراباتھ جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔