سلمان خان ایک شوہوسٹ کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

سلمان خان ایک شوہوسٹ کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
کیپشن: salman khan demands 1000crore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سلمان خان نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کے لیےبھارتی  1000 کروڑ روپے کا مطالبہ کرلیا۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔ سلمان خان جو 13 سال سے اس شو کو ہوسٹ کر رہے ہیں سولویں سیزن میں بھی اس کی میزبانی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دبنگ خان نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے جو کہ پاکستانی 2800 کروڑ بنتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان نے بگ باس سے تین بار معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا جو کہ نہ بڑھایا گیا تاہم پچھلے کچھ سیزن میں کوئی بڑا اضافہ نہ ملنے پر اس مرتبہ سلمان خان اٹل ہیں کہ جب تک انہیں معاوضے میں اضافہ نہیں ملتا، وہ شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔تاہم سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے پچھلے سیزن میں 350 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کر چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر