ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ نواز شریف اور مولانافضل الرحمان کااہم فیصلہ

Nawaz Sharif,Fazal Ur Rehman
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دیے جانے کی درخواستیں مسترد کرنے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی۔

 ذرائع کے مطابق عدالتی بائیکاٹ کے حوالے سے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ نہ ہی وزیراعلیٰ کے عہدے سے حمزہ شہباز کو ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔