ماڈل گرل نایاب قتل کیس ، تفتیش CIA کے سپرد

ماڈل گرل نایاب قتل کیس ، تفتیش CIA کے سپرد
کیپشن: Nayab Murder Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ماڈل گرل نایاب قتل کیس میں انویسٹی گیشن ونگ کی ناقص کارکردگی، پولیس دو ہفتے بعد بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ،کیس کی تفتیش تبدیل کر کے سی آئی اے کے حوالے کردی گئی۔

 پولیس کے مطابق ماڈل نایاب کو 12 جولائی کو ڈیفنس کے علاقہ میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا،قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کیں لیکن تاحال پولیس اصل ملزمان تک نہ پہنچ سکی، پولیس حکام کے مطابق نایاب قتل کیس کی تفتیش تبدیل کرکے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

نایاب قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے باپ ، بھائی اور دو دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مشکوک نوجوان کو بھی سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا،ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے لئے نئے سرے سے ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے ، امید ہے کہ جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل نایاب کی ڈیفنس کےایک گھرسے برہنہ حالت میں تشددزدہ لاش ملی تھی،نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا،پولیس نے زیادتی، ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ  آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔

علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے شواہد ملے تھے کہ ہ قاتل نے فرارہونےکےلیے کھڑکی کاراستہ استعمال کیا،نایاب کےگھرکی الماریوں میں اسکی چیزیں بکھری ہوئیں تھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer