ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف بڑا فیصلہ

انتظامیہ کا غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی منڈیوں کے سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت غیر قانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں 7 مویشی منڈیوں کے علاوہ لگائی جانے والی منڈیاں غیر قانونی قرار دیدی گئی ہیں۔ شہر کی منڈیوں کے علاوہ مویشیوں کے سیل پوائنٹس پر پابند عائد کردی گئی ہے۔ زونل آفیسرز ریگولیشنز کو غیر قانونی منڈیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری سرپرستی میں لگائی جانیوالی سات منڈیوں میں شاہ پور کانجران ملتان روڑ، رنگ روڑ لکھو ڈیرسبزی منڈی، پنجاب ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو، ڈی ایچ اے رہبر فیز الیون ہلوکی ڈیفنس روڑ، ڈی ایچ اے فیز نائن بالمقابل ہڈیارہ ڈرین، حضرت عثمان غنی روڑ سگیاں اور حضرت علی روڑ سگیاں شامل ہیں۔