ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت،لیسکو نے تیاری کرلی، متعدد علاقوں میں کل بجلی بند

بسنت،لیسکو نے تیاری کرلی، متعدد علاقوں میں کل بجلی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لیسکو نے بسنت کے پیش نظر گرڈ اسٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ،27 جنوری بروز منگل کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سیفٹی نیٹ کی تنصیب کے باعث متعلقہ فیڈرز پر بجلی بند ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق بسنت کے موقع پر بجلی کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے لیسکو کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لیے گرڈ اسٹیشنز کے یارڈ میں حفاظتی جال نصب کیے جا رہے ہیں،ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود   اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ کی نگرانی میں کام مکمل ہو گا۔

  سیفٹی نیٹ کی تنصیب کے باعث 27 جنوری بروز منگل کو موچی گیٹ اور بھاٹی گیٹ گرڈ اسٹیشنز بند ہوں گے۔27 جنوری بروز منگل کوصبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک موچی گیٹ گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈرز پر بجلی بند ہو گی ۔گوالمنڈی، لطیف، اکبری گیٹ، الحدید بازار، نشتر روڈ، والڈ سٹی، نواز شریف اسپتال، لنڈا بازار،دہلی گیٹ، برانڈرتھ روڈ، میو ہسپتال، سرکلر روڈ اور فوارہ چوک شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک بھاٹی گیٹ گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈرز بند رہیں گے ۔اس کے علاوہ کچہری روڈ، ابراہیم روڈ، علی ہجویری، امیر روڈ، قصور پورہ، پیر مکی، واسا، مائیکرو حبیب،راوی کالونی،احمد علی روڈ، راشد روڈ، گنج بخش، اردو بازار، فصیل روڈ، داتا دربار کمپلیکس اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔