ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس ،پالتو شیر رکھنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس ،پالتو شیر رکھنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)وزیراعلی مریم نواز شریف نے 8 سالہ بچے کا بازو ضائع ہونے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے  پنجاب بھر میں پالتو  شیر  رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ بڑا فیصلہ کیا۔وزیراعلی کی ہدایت پر ننھے واجد کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا، انہوں نے ننھے واجد کو جدید بائیونک آرم لگانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

  وزیراعلی نے واقعے کو دانستہ چھپانے، جھوٹ بول کر حقائق چھپانے اور مقامی اسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے پر سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے ننھے واجد اور اس کے والدین سے اظہار ہمدردی، بچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی،  ڈھولا بریڈنگ فارم پر ہونے والے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی،  افسوسناک واقعے کی اطلاع فارم ہاؤس کے مالک نے پولیس یا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دی۔

 پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی، پرائیویٹ اسپتال میں بچے کے بازو پر زخم کی وجہ بھی غلط بتائی گئی۔فارم ہاؤس کے مالک نے بچے کے والدین کو بھی جھوٹی کہانی سنانے پر مجبور کیا، پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شرائط و ضوابط کے ساتھ پالتو 'وائلڈ کیٹس' رکھنے کے لائسنس جاری ہوتے ہیں۔