افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط :وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی مبارک باد

افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط :وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط،افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
یادداشت پر دستخط نگران پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیے گئے،دستخط کی تقریب وینکوور میں کنیڈین قونصل خانے میں ہوئی۔پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے وینکوور پہنچا،وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر شامل تھے۔
قونصل جنرل جانباز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی،مفامت کی یادداشت پر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مبارک باد دی۔
پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کنیڈین صوبوں کے لئے لیبر بھجوانے کی درخواست کی ہے،مشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔