جنید ریاض : محکمہ تعلیم نے پرموشن پالیسی میں نرمی کردی،اب اساتذہ کو پرموشن کیلئے صرف آخری پانچ سال کی اے سی آر جمع کروانا ہونگی۔
پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم نے پرموشن پالیسی میں نرمی کردی۔اب اساتذہ کو پرموشن کیلئے تمام سروس کی اے سی آر جمع نہیں کرانا پڑیں گی۔پرموشن کیلئے صرف آخری پانچ سال کی اے سی آر جمع کروانا ہونگی۔ہزاروں اساتذہ کی ترقیاں پچیس، پچس سال سے التواء کا شکار ہیں۔سینکڑوں اساتذہ سست پرموشن سسٹم کے باعث ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔محکمہ تعلیم کےمطابق پالیسی میں نرمی سے اساتذہ کو بروقت ترقیاں مل سکیں گی۔
@city42newsofficial #city42 #fypシ #foryou #foryoupage ♬ original sound - CITY42