ویب ڈیسک : سونے کی قیمت 11 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 4900 روپے اور 4201 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیاہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بھی بالترتیب 50 روپے اور 42 روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا، اور چاندی کی فی تولہ قیمت 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1843 روپے 28 پیسے ہوگئی۔