بابر اعظم دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

 بابر اعظم دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار
کیپشن: Babar Azam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر