ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سےروانہ ہوں گی

مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سےروانہ ہوں گی
کیپشن: maryam Nawaz
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سے روانہ ہوں گی، دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اب چیف آرگنائیزرکی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی منظم کریں گی۔ مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کر لی، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیرپورٹ پہنچے گا۔ مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔