ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب پولیس افسران کو چھٹی کیلئے کس سے اجازت لینا ہوگی، نئے ایس او پیز جاری

اب پولیس افسران کو چھٹی کیلئے کس سے اجازت لینا ہوگی، نئے ایس او پیز جاری
کیپشن: Punjab Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیوں کے نئے ایس او پیز جاری۔ڈی آئی جی آپریشنز نےڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،انسپکٹرز سے کانسٹیبلز کی چھٹیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا  ہے۔

 پولیس افسران کی چھٹیوں کے نئے ایس او پیز کے مطابق ڈی ایس پیز کو شارٹ لیو ڈی آئی جی آپریشنز اور 14 روز سے زائد چھٹی کے لئے سی سی پی او سے اجازت لینا ہو گی۔انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز ڈی آئی جی آپریشنز کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکیں گے۔

ایس ایچ اوز مختصر دورانئے کی چھٹی بھی ایس ایس پی آپریشنز کی اجازت سے نہیں کر سکتے۔ایس ایچ اوز کے علاوہ سب انسپکٹرز کو ایس ایس پی آپریشنز سے چھٹی کی اجازت لینا ہو گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئیز بھی ایس ایس پی آپریشنز کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکتے۔ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلز کو ڈویزنل ایس پیز چھٹی دے سکتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر