ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

حکومت نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
کیپشن: City42 - Punjab Govt, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) مرکز کے بعد صوبائی اسمبلی میں بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا فیصلہ ہو گیا۔ حکومت کی جانب سے پبلک اکاﺅنٹس ون کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دے دی گئی۔

ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے ہونے والے معاہدہ کے مطابق 19 قائمہ کمیٹیاں اپوزیشن جبکہ 24 حکومت کے پاس ہونگی۔ بتایا گیا ہے کہ ہاﺅسنگ، صنعت و تجارت، ثفافت، لبیر، ماحولیات، اقلیتی امور، کالونیز، خصوصی تعلیم اور دیگر قائمہ کمیٹیاں اپوزیشن کے پاس ہو نگی جبکہ داخلہ، تعلیم اور قانون سمیت دیگر اہم محکمہ جات حکومت کے پاس ہوں گے۔

قواعد کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ آئندہ چند روز میں باقاعدہ ٹوٹیفکیشن جاری کر دے گا جبکہ پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہو گیا جس کیلئے حمزہ شہباز شریف کو نامزد کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer