ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ (QAT) لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے تقریباً 10 ہزار پارٹنر سکولوں میں 9 مارچ سے پرائمری، دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طلبہ کا کیو اے ٹی لیا جائے گا، جو 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ خراب نتائج دینے والے پارٹنر سکولوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پیف نے اپنے ماتحت سکولوں کو کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔