ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی

سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری کے بعد ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیم خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں دماغ میں معمولی خون رسنے کی تشخیص کے بعد فوری طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

فلم اسٹار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سلیم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی صحت کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔ عامر خان کے مطابق، سلیم خان فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں، اور اہل خانہ ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ سلیم خان کی بیٹی الوِیرا اگنیہوتری روزانہ والد کی صحت کی پیشرفت سے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ کر رہی ہیں، اور ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سلیم خان کے قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کے دیگر معروف فنکاروں، جن میں شاہ رخ خان، سنجے دت اور کئی دیگر شامل ہیں، نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سب دعا گو ہیں کہ سلیم خان جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس لوٹیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer