ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا کتنے فیصد امکان؟  محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کر دی

بارش کا کتنے فیصد امکان؟  محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 افشاں رضوان: صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے اور شہر دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 348 ریکارڈ کیا گیا جو ماہرین کے مطابق صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پر اے کیو آئی 430 تک جا پہنچا، جب کہ سی اے پی آر آفس میں 276، بیدیاں میں 208 اور گلبرگ تھری میں 192 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

  دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 جبکہ کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ کل کے روز صرف 10 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔

 ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ماسک کے استعمال اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے کی تاکید کی گئی ہے۔