ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی کے کراؤن پرنس شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج (جمعرات) پاکستان آئیں گے

UAE Crown Prince Shaikh Khalid bin Mohammad bin Zaid Alnahyan , City42
کیپشن: ابو ظہبی کے کراؤن پرنس شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج (جمعرات) پاکستان آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر کل (بروز جمعرات) پاکستان پہنچیں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ابو ظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن ہیں، وہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOC کے بورڈ ممبر اور ابو ظہبی انویسٹمینٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں۔

شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بطور سربراہ نیشنل سیکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

مارچ 2023 میں انہیں ابو ظہبی کا ولی عہد اور ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا،پاکستان کے ملک میں کاروبار, تجارت اور سرمایہ کاری لانے کے تناظر میں شیخ خالد بن محمد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ 

ان کا دورہ پاکستان اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

File Photo  متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس  شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو   پاکستان کے اس دورہ کے دوران  پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ انہیں پاکستان کا یہ جلیل القدر سویلین اعزاز  پاک یو اے ای دوستانہ تعلقات کو دوام بخشنے کے لئے خصوصی مساعی اور سرپرستی کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔