ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی نے میرا قرض معاف نہیں کرایا ؛ بھارتی اداکارہ نے سیاسی جماعت پر پھٹ پڑیں

 کسی نے میرا قرض معاف نہیں کرایا ؛ بھارتی اداکارہ نے سیاسی جماعت پر پھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک ؛ بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریتی زنٹا نے  سیاسی جماعت کانگریس کیرالہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اور دعویٰ کیا کہ کسی نے ان کاقرض معاف نہیں کروایا 

 کانگریس کیرالہ نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک سیاسی جماعت (بی جے پی) کو دے دیے ہیں۔کانگریس کیرالہ نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ پریتی زنٹا کا 18 کروڑ روپے کا قرض بھی معاف کردیا گیا ہے۔اس دعوے پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس ٹوئٹ کو غلط اور جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود دیکھتی ہیں۔

پریتی زنٹا نے طویل جواب میں لکھا 'میرے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے فضول باتیں کی جارہی ہیں، میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود چلاتی ہوں اور جعلی خبروں کو فروغ دینے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، کسی نے میرا قرض معاف نہیں کیا نہ میری جگہ دیا'۔امیں حیران ہوں ایک سیاسی جماعت یا ان کا نمائندہ میرے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے جعلی خبروں کو فروغ دے رہا ہے اور گوسپس میں ملوث ہے ، میں نے 10 سال پہلے قرض لیا تھا جو میں اتار چکی ہوں، امید ہے یہ کافی ہوگا تاکہ مستقبل میں دوبارہ اس قسم کی غلط فہمی نہ ہو'۔