ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت

پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر جنگلات ،جنگلی حیات کےتحفظ کیلئے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت کی گئی ہے۔ 

وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پرپنجاب کی پہلی وائلڈلائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائدکی شرح سے خواتین کی سلیکشن ہوئی، وائلڈ لائف سوپر وائزر کے عہدوں پر 13 مرد امیدوار اور 9خواتین سلیکٹ ہوگئیں۔ 
کامیاب خواتین کی شرح40.9 فیصد اور مرد امیدواروں کی شرح59.1 فیصد رہی، وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں، وائلڈ لائف سوپروائزر کی اسامیوں پر کامیاب خواتین کی شرح47.2 فیصد رہی، جبکہ وائلڈ لائف سوپروائزر کی اسامیوں پر کامیاب مرد امیدواروں کی شرح48.6 فی صد رہی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشر کی جانب سے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی گئی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر بیٹی کو یہ اعتماد دینا ہے کہ ہر شعبے میں وہ قابلیت اور کامیابی کی مثال بن سکتی ہے ۔