ویب ڈیسک:بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے رشتے کی حقیقت سامنے آ گئی۔
راکھی ساونت جو اپنی بے باک شخصیت کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں دودی خان کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں رہی ہیں۔
چند روز قبل دودی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ راکھی ساونت کو شادی کے لیے پروپوز کر رہے تھے، اس ویڈیو کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں؟
حال ہی میں ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں راکھی اور دودی نے اپنی دوستی اور رشتے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
دودی نے راکھی کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دی اور کہا کہ ہم ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں راکھی ساونت کے لیے ایک اچھا رشتہ تلاش کرنے میں مدد کروں گا،اس ویڈیو میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری اور دوستانہ تعلق دیکھنے کو ملا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
@murtazaviews Bollywood realty star Rakhi Sawant gets diamond ring from Pakistani actor Dodi Khan in Dubai @rakhisawant2511 @dodi_khan
♬ original sound - Murtaza Ali Shah