طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے یوگا کلاسسز کا انعقاد

طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے یوگا کلاسسز کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : جی سی یونیورسٹی نے طالبات اورخواتین اساتذہ کے لئے یوگا کلاسز کا آغاز کر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کلاسز کا افتتاح کیا۔
 
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبات اورخواتین اساتذہ کے لئے یوگا کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔کلاسز کا انعقادیونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور پاکستان یوگا کونسل کے تعاون کیا گیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یوگا کلاسز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ماہر نفسیات اور یوگا انسٹرکٹر مقدس ریاض،چیئرمین سپورٹس بورڈ عماد اُپل،ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم اورسینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقدس ریاض کا کہنا تھا کہ نوجوان طلبا تعلیمی سلسلے اور مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بہت تناؤ کا شکار رہتے ہیں، یوگا جسمانی نشونمااور نیند کو بھی بہتر بناتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے یوگا کلاسز کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہمارے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے طلباء کے لئے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں شروع کرنی چاہیں۔اصغر زیدی نے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹ سے مرد طلباء کے لئے یوگا کلاسز بھی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer