پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ ) پنجاب میں سینیٹ کی  11 نشستوں پر انتخاب مکمل ہوگیا، دونوں جماعتوں کے برابر کے امیدوار کامیاب ہو گئے، دونوں جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی اپنی عددی اکثریت کے مطابق حصہ مل گیا۔

 پی ٹی آئی کو 6 جبکہ مسلم لیگ( ن) کو 5 نشستیں مل گئیں، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے 3 پی ٹی آئی کی اور 3 ہی مسلم لیگ (ن ) کو ملیں ساتویں نشست مسلم لیگ (ق) کو ملی، ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست پی ٹی آئی کی دوسری نشست مسلم لیگ (ن) کو ملی، خاتون کی ایک ایک نشست پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو ملی، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے کامل علی آغا جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں، مسلم لیگ( ن) کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ سینیٹر منتخب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی سینیٹر منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer