ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزمان کی ہلاکت پر پوسٹمارٹم جلد کرنے کا حکم

ملزمان کی ہلاکت پر پوسٹمارٹم جلد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)قیدیوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا،مرنے والے ملزم کی لاش کا پوسٹمارٹم اب چار گھنٹے میں ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں،سیشن جج لاہور نے جیل میں مرنے والے ملزمان کا پوسٹمارٹم 4 گھنٹوں میں کرانے اور لاش فوری ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،اس حوالے سے کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جیلوں میں مرنے والے ملزمان کا پوسٹمارٹم دیر سے کرانے پر سیشن جج کو آگاہ کیا گیا تھا، جس پر ایکشن لیتے ہوئےسیشن جج نے کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دئیے،احکامات میں حکم دیا گیا کہ جیلوں میں مرنے والے ملزمان کا پوسٹمارٹم 4 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer