لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 2253 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا

لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 2253 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جنوری کے مہینے میں ہونے والے فیصلوں، اشتہاری ملزموں اور داخل دفتر ہونے والے کیسوں کی رپورٹ سیشن جج لاہور کو پیش کردی گئی، تینوں کچہریوں میں 2253 ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دے کر کیس داخل دفتر کیے گیے۔

 ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد نے جنوری کے مہینے میں لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عدالتوں میں ہونے والی کار کردگی رپورٹ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو پیش کردی۔ لاہور کی ماتجت عدالتوں سے مفرور ہونے 2253 ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا۔

تینوں کچہریوں کینٹ، ماڈل ٹاون اور ضلع کچہری میں جنوری میں 445 ملزمان کو چھ ماہ سے تین سال تک کی سزائیں دی گئیں اور جرمانے کیے گئے۔ پراسیکیوشن سیشن کورٹ نے عدالتوں میں 6740 چالان عدالتوں میں پیش کیے اور 585 چالان ناقص تفتیش پر اعتراضات لگا کر واپس کیے۔

ماڈل ٹاون کچہری میں 353 کیسوں میں سزائیں ہوئیں، 444 ملزمان بری ہوے، 1063کو اشتہاری ملزم قرار دیا اور کیس داخل دفتر کیے۔ جنوری میں 18ملزمان کو چھ ماہ۔سے تین سال تک سزا دی گئی،130ملزمان کو جرمانے کیے،67 گواہ منحرف ہوے ،161 بری ہوئے اور 94ملزمان کے کیس خارج کیے گیے۔

74ملزمان کو ایک سال سے تین سال قید کی سزا اور جرمانے کیے، 23 ملزمان کو پروبیشن ہر بھجوایا گیا، 230 کیس خارج کیے، 808 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا، 161 کیس داخل دفتر ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer