غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا نیا گانا تیار کرلیا جبکہ انہوں نے گانے کی عوام کو ویڈیو بناکر بھیجنے کی دعوت دے دی ہے۔
Yo! Watch this complete video tutorial closely and follow the dance steps to be a part of the video - Dance Tutorial by Ali Zafar https://t.co/SdNPe1yhRT #bhaeehazirhai
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020
گزشتہ روز گلوکار علی ظفر نے اپنے پی ایس ایل 5 کیلئے ذاتی طور پر گانا تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے بول بھی گنگنائے تھے، گانے کی ویڈیو سے متعلق علی ظفر کا کہنا تھا کہ ویڈیو کیلئے پاکستانی عوام کی مدد چاہیئے، اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر علی ظفر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گانا تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے گانے کی ویڈیو میں پاکستانی عوام کو شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔
علی ظفر نے ویڈیو میں ایک ڈانس کرکے دکھایا اور کہا کہ آپ اکیلے یا اپنے دوستوں کے ساتھ اس طرح ڈانس کریں اس کی ویڈیو بنائیں اور مجھے ای میل کریں.
Little warm up before recording the Dhols. Jo maza “live” mein hai. Jo maza life hai. Enjoy kerein. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/HBFpK9rv76
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020
گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا، ٹیزر میں ظفر علی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا، آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔