’’ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے‘‘

’’ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں چھوٹے بھائی میاں شہبازشریف، بیٹی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہبازشریف کی ملاقات، میاں نوازشریف کی بھی بھارتی فضائیہ کی سرحد کی خلاف ورزی پر  مذمت کی۔

جناح ہسپتال میں 11 روز زیرعلاج رہنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں پہلا دن، میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کے چھوٹے بھائی قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف، بیٹی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز پہنچے۔ سابق وزیراعظم کے لیے مریم نواز گھر سے کھانا لائی اور میاں نوازشریف نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ کھانا کھایا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےاہلخانہ سے ملاقات کے دوران بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت بھی کی۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔

میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی ملاقات کے دوران شریف خاندان پر بنے کیسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی وہیں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی سے رہنمائی لی کہ آئندہ پارٹی پالیسی کیا رکھی جائے اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے نعمت ہے اور یہ زمین مقدس ہے جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے تقریبا دو گھنٹے سے زائد میاں شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی جبکہ لیگی کارکنان نے اس موقع پر میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔