ایٹم بم مودی کی شادی میں چلانے کیلئے نہیں رکھا: پنجاب اسمبلی اراکین

ایٹم بم مودی کی شادی میں چلانے کیلئے نہیں رکھا: پنجاب اسمبلی اراکین
کیپشن: City42 - Atom Bomb, Moodi Lahore, Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر اراکین پنجاب اسمبلی نے بھارتی جارحیت کا جواب اُسی کی زبان میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ بھارت کی شرانگیزی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، بھارتی قیادت نے شرانگیزی کی تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت جنگ میں پہل کرے گا تو اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، ہم نے ایٹم بم مودی کی شادی پر چلانے کیلئے نہیں رکھا۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختافات اپنی جگہ پر لیکن بھارتی جارحیت کیخلاف سب متحد ہیں، پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer