ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب؛ احد چیمہ کی جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا فیصلہ

نیب؛ احد چیمہ کی جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: احد چیمہ کی تمام غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا فیصلہ، نیب کی ٹیم آئندہ پیشی پر عدالت سے احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی منجمند کرنے کی استدعا کریگی۔        

 تفصیلات کے مطابق احد چیمہ نے سال 2017کی انکم ٹیکس ریٹرن میں ایف بی آر کے روبرو خود کواندرون ملک اربوں روپے مالیت کی 21 جائیدادوں کا مالک بیان کیا ہے۔ ریٹرن کے مطابق احد چیمہ، کوٹ مومن میں 20 کنال زرعی اراضی، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134 کنال 12 مرلہ اور113کنال 19 مرلے زرعی اراضی، لاہور کے کرباٹھ گاوں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ روہے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ ، لاہور کنٹونمنٹٹ میں 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے8کنال کے پلاٹ کے مالک ہیں۔

علاوہ ازیں موضع کرباٹھ لاہور کینٹ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28 کنال 16 مرلے زرعی اراضی ، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، موضع جھلکے تحصیل ماڈ ل ٹاون لاہور میں10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی،ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 701 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر 71، بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈلاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ کے بھی مالک ہیں۔

سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی ،ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ، فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن (پی ایچ ایف)میں 50 لاکھ روپے سے زئد مالیت کے پلاٹ، ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف (G۔13)میں بھی قسطوں پر لیئے گئے ایک پلاٹ اور فیصل ریزیڈنشیا اسلام آباد میں قسطوں پر لیئے گئے دو پلاٹس کا مالک ہے۔

نیب نے آئندہ احد خان چیمہ کی تمام جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں اور آئندہ پیشی پر5مارچ کو نیب، احتساب عدالت کے روبرو احدچیمہ کی تمام جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کے لیے کی درخواست کریگی، اور عدالتی منظوری کے بعد احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمند کردیا جائیگا۔

  نیب حکام کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف ثبوت مل چکے ہیں، اور آئندہ پیشی پر اس کی جائیداد اور بینک اکاونٹس کو منجمند کرنے کے لیے عدالت سے استدعا کی جائیگی۔