وقاص عظیم: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب10 کروڑ ڈالرز کی آخری قسط کی منظوری دے دی ۔ پاکستان کے لئے قرض کے جاری پروگرام کی اس آخری قسط کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔
پاکستان کو 2 اقساط میں پہلے ہی ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ ماہ اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا ۔ پاکتان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 3 ارب ڈالرز کےقلیل مدتی پروگرام کے تحت ہوئے تھے۔
پاکستان کے آئی ایم ایف کےساتھ آخری جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے تھے۔ جائزہ مذاکرات میں اکتوبر تادسمبر 2023کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا ۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ٹیکس اورتوانائی اصلاحات مذاکرات کا محور تھے۔ پاکستان نےجائزے کیلئےآئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی تھیں۔