ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی سمت سے ہوائیں چلنے کے نتیجے میں اگلے 3 روز کے دوران صبح و رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہےگی، 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور 30 دسمبر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے بدھ کے درمیان شہر میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، مغربی ہواؤں کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور 30 دسمبر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے, اس کے علاوہ شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال، شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، شام کو مختصروقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی فعال ہونےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمیاتی لحاظ سے کسی غیرمعمولی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور رواں ماہ کے دوران بارش کا امکان نہیں تاہم کبھی کبھار موسم جزوی ابرآلود ہوسکتا ہے اور صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دیہی سندھ کے علاقے موہنجودڑو میں سب سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔