ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس کو کیریئر کے انتخاب کیلئے رہنمائی دینے کا فیصلہ

سٹوڈنٹس کو کیریئر کے انتخاب کیلئے رہنمائی دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے کلاس 8 سے بی ایس سطح تک کے سٹوڈنٹس کیلئے کیریئر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو کیریئر گائیڈنس سروس فراہم کی جائے گی اور پیشہ ورانہ کونسلنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے،نفسیاتی ٹولز کے ذریعے طلبہ کی دلچسپی اور صلاحیتوں کی شناخت کی جائے گی۔

طلبا کواعلیٰ تعلیم، وظائف اور تکنیکی کیریئر کے مواقع سے آگاہی بھی دی جائے گی،یہ خدمات دو سال کے عرصے میں فراہم کی جائیں گی، ایف ڈی ای کے ماسٹر ٹرینرز کے ایک گروپ کو بھی تربیت دی جائے گی۔