ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز میں اب من پسند افسران کو سرکاری رہائش گاہیں نہیں ملیں گی

کالجز میں اب من پسند افسران کو سرکاری رہائش گاہیں نہیں ملیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:کالجز میں اب من پسند افسران کو سرکاری رہائش گاہیں نہیں ملیں گی، رہائش گاہیں الاٹ کرنے کیلئے کالج پرنسپلز کو دیئے گئے اختیار منسوخ کردیے گئے۔

افسران،اساتذہ و ملازمین کو اب رہائش گاہ ڈی پی آئی کالجز آفس الاٹ کریگا، کالج پرنسپل کی جانب سے آئندہ کسی بھی الاٹمنٹ پر کارروائی کی جائے گی۔ 

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر نے تمام ڈائریکٹر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا، کالجز میں دستیاب تمام سرکاری رہائش گاہوں کی مکمل تفصیلات بھی طلب،رہائش گاہوں کے تمام موجودہ الاٹمنٹ آرڈرز کی کاپیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ 

سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم افسران کی تازہ ترین تنخواہ کی سلپس طلب، سلپس طلب کرنے کا مقصد مکان کرائےمیں قواعد کے مطابق کٹوتی چیک کرنا ہے۔

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید انصر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔