ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں  

اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی۔
انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کواپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں،تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

 انجلین ملک نے اس حوالے سےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک سکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔

 معروف اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف سکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10سال بھی لگ سکتے ہیں تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔

 انجلین ملک نے مزید بتایا کہ کینسر کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں، کچھ خوف لاتے ہیں لیکن میں ان سب کا ہمت سے سامنا کرتی ہوں، آج کے لیے شکر گزار، کل کے لیے تیار اور کبھی ہمت نہ ہارنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔

 معروف اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔