ثمرہ فاطمہ: لاہور ایک بار پھر سے آلودگی کی زندہ مثال بن گیا۔ ہواؤں کی کم رفتار اور درجہ حرارت میں کمی سے آلودگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 318 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سول سیکرٹریٹ میں فضائی آلودگی کی شرح 539 ،گلبرگ ٹو میں 499 ،کینٹ میں 353،اقبال ٹاؤن میں 344،برکی روڈ پر 339 ،بیدیاں روڈ 258 جبکہ عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 252 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور آنے والے دنوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔