ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو یونیورسٹی کے قریب بھارتی طالب علم قتل، ملزم فرار

ٹورنٹو یونیورسٹی کے قریب بھارتی طالب علم قتل، ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّویب ڈ یسک:بھارت سے تعلق رکھنے والا بیس سالا لڑکا جو کے کینڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں زیر تعلیم تھا ، کیمپس کے قریب بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کا نام شیوانک آوستھی تھا جو کہ ڈاکٹریٹ کا طالب علم تھا  اور  گولی مار کر قتل کیا گیا ۔

پولیس  نے اپنی آفیشل سٹیٹمنٹ میں بتایا کہ  انہیں 23  دسمبر ، 2025 میں ایک کال آئی جس میں ہائی لینڈ کریک ٹریل اور   آلڈ  کنگسٹن روڈ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں بتایا گیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے پر  ایک لڑکے کی لاش ملی ۔ ملزم پولیس کے  پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوچکا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ملزم کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی ہر ممکنہ مدد کر رہے ہیں۔ 

بھارت نے اس واقعے پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔