ملتان میں جمعیت علما اسلام کے وفد کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

PPP, Yousaf Raza Gilani, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان میں جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے وفد نے سابق وزیر اعظم پاکستان سینٹر یوسف رضا گیلانی سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے وفد کی قیادت جنرل سیکریٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کی۔ 

وفد میں صوبائی نائب امراء سید محمد زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور خان ہانس ایڈووکیٹ اور صوبائی رکن شوری خواجہ مدثر محمود تونسوی شامل تھے

دوران ملاقات صوبہ پنجاب میں انتخابی الائنس، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ معاملات کےحوالے سے مکمل اختیار یوسف رضا گیلانی کو دے دیا,

جمعیت کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ اس ملاقات میں یوسف رضا گیلانی اور جمعیت کے صوبائی قائدین میں باہمی رابطے جاری رکھنے اور مزید جماعتوں سے روابط کرنے پر اتفاق کیا۔