ویب ڈیسک : بلندی سے ماں کو گرنے سے بچاتے ہوئےحاضر دماغ چھوٹے بچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایک بھارتی سرکاری افسر دیپانشو کابرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو میں موجود سیڑھی پر کھڑی یہ خاتون گیراج کا دروازہ ٹھیک کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی سیڑھی گر گئی۔
माँ गैराज का दरवाज़ा रिपेयर कर रहीं थी कि तभी उनकी सीढ़ी गिर गयी. माँ ऊपर लटके देख नन्हे जांबाज़ ने पूरी जान लगाकर सीढ़ी को वापस लगाकर उनक़ी मदद क़ी...
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) December 23, 2022
इस छोटे बच्चे क़ी सूझ-बूझ और हिम्मत क़ी जितनी प्रशांसा क़ी जाए कम है. pic.twitter.com/GjX6Ol3pid
اُنہوں نے لکھا کہ جس کے بعد چھوٹے بہادر بچے نے سیڑھی کو دوبارہ اُٹھا کر کھڑا کیا اور والدہ کو گرنے سے بچالیا۔دیپانشو کابرہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ اس ننھے بچے کی عقلمندی اور ہمت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ننھے حاضر دماغ بچے کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔