ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کیمپ جیل سے رہا

رانا ثنا اللہ کیمپ جیل سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما و ایم این اے رانا ثناء اللہ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، کارکنان نے رہائی پر لیگی رہنما کا پرتباک استقبال کیا۔

کیمپ جیل لاہور میں قید سابق وزیر قانون پنجاب و سینئر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار روبکار لے کر جیل پہنچے تو کارکنان نے ان کا پرتباک استقبال کیا اور گل پاشی کی۔

رانا ثناء اللہ کی رہائی کے موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر، ایم این اے رانا مبشر اقبال، سینئر لیگی رہنما امیر مقام، ایم پی اے مرزا جاوید، سابق ڈپٹی میئر لاہور رانا اعجاز حفیظ، سید توصیف شاہ اور علی عدنان سمیت لیگی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ لیگی رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔

رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل سے رہائی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ کیمپ جیل کے باہر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کی تھی۔