ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کیلئے دن مقرر

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کیلئے دن مقرر
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif Jail, Meeting Day
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(سٹی 42) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جمرات کا دن مقرر کر دیا گیا، سابق وزیراعظم کے رشتہ دار اور وکلا ملاقات سے پہلے جیل انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق العزیزیہ ریفرنس میں  سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے عدالت نے جمعرات کا دن مقرر کیا۔  شہباز شریف کے اہل خانہ ، وکلاء اور قریبی رشتہ دار مقررہ دن درخواست دے کر ان سے مل سکیں گےجبکہ  پارٹی لیڈر، دوست احباب کی ملاقات نوازشریف کے کہنے پر کروائی جائےگی۔ نوازشریف سے ملاقات کا ٹائم صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، ملاقات کیلئے آنیوالےعزیزواقارب نواز شریف کیلئے کھانے پینے کی اشیا لاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس سے بری کردیا تھا اور العزیزیہ ریفرنس میں ان کو سات سال قید، اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ مجھے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جائے۔ جس پر ان کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer