ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکوائش کمپلیکس، باکسنگ ایرینا کی سنی گئی، 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

سکوائش کمپلیکس، باکسنگ ایرینا کی سنی گئی، 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں مدتوں سے حکومتی توجہ کے منتظر سکوائش کمپلیکس اور باکسنگ ایرینا کی بھی سنی گئی۔ مدتوں سے بند ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری ہوگئے۔

پنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ حنیف عباسی کے مطابق کئی سالوں سے بند دونوں کمپلیکس مارچ 2018 سے قبل مکمل کیے جائیں گے ان دونوں پراجیکٹس پر برسوں سے کام بند تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ کمپلیکس کی عمارت کو گرا کر دوبارہ بنایا جائے گا جبکہ سکواش کمپلیکس کی عمارت کے بلڈنگ سٹرکچر کو چیک کیا جائے گا اور اگر بلڈنگ کی حالت درست قرار پائی تو صرف بقیہ کام مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس کام کے لیے ابتدائی طور پر 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں